ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرٹھ انکم ٹیکس کمشنر پریتا نے چھوڑی نوکری، کانگریس میں ہوئیں شامل

میرٹھ انکم ٹیکس کمشنر پریتا نے چھوڑی نوکری، کانگریس میں ہوئیں شامل

Thu, 21 Mar 2019 23:19:48    S.O. News Service

لکھنؤ،21مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی پرنسپل کمشنر پریتاہریت نے کانگریس پارٹی کا دامن تھام لیا۔انڈین ریونیو سروس (آئی آرایس) کی افسر ہریت نے پرنسپل انکم ٹیکس کمشنر کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد بدھ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔اتر پردیش کانگریس کے چیف راج ببر نے پریتا ہریت کو پارٹی میں شامل کرایا۔پریتا ہریت اترپردیش کے میرٹھ میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں بطور پرنسپل کمشنر تعینات تھیں۔پریتا ہریت کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔بہوجن سمیک تنظیم کی بانی ہریت کی پیدائش ہریانہ کے پلول میں ہوئی تھی۔انہوں نے 22 سال کی عمر میں سول سروس کا امتحان پاس کر لیا تھا۔پریتا ہریت نے کانگریس پارٹی اس وقت جوائن کی ہے جب لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی گھمسان جاری ہے۔

اس سے پہلے 10 مارچ کو چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا تھا۔اس طرح اتر پردیش میں تمام سات مراحل میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوں گے۔پہلے مرحلے کے لئے 11 اپریل اور آخری مرحلے کے لئے 19 مئی کو پولنگ ہوں گے۔اس کے بعد 23 مئی کو ایک ساتھ انتخابات کے نتائج آئیں گے۔اترپردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔


Share: